متحدہ عرب امارات ہمیشہ میرے لیے گھر رہا ہے: صبا قمر

08-09-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو و نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ میرے لیے دوسرا گھر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں صبا قمر نے یو اے ای کا گولڈن ویزہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یو اے ہی کا  گولڈن ویزا ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، متحدہ عرب امارات ہمیشہ میرے لیے دوسرا گھر رہا ہے۔ I am honoured to receive a Golden Visa. The UAE has always been a home to me. ♥️ pic.twitter.com/Djee2cVmev — Saba Qamar (@s_qamarzaman) August 8, 2023 یاد رہے گزشتہ روز اداکارہ صبا قمر کو اماراتی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزہ سے نوازا سے گیا ہے، اس سے قبل پاکستان کی دیگر معروف شوبز شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے جن میں ہمایوں سعید، علی ظفر، ثنا جاوید، عمیر جسوال، شاداب خان، اعظم خان وغیرہ کا نام شامل ہے۔ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد متحدہ ارب امارات میں بغیر کسی نیشنل اسپانسر کے کاروبار، رہائش اور تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔