گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک سکیم منظور

08-09-2023

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک سکیم منظور کر لی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ کے چارج سنبھالتے ہی ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک سکیم پر عملدرآمد کیا جائے گا، ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک سکیم منظور ہونے سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 4 سو ارب کم ہو جائے گا، او جی ڈی سی، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل کے ڈیوڈینڈ گردشی قرضہ میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔ او جی ڈی سی ایل کے ذمے ڈیوڈینڈ کی مد میں 260 ارب سے زائد کی رقوم واجب الادا ہیں، پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمہ بھی 210 ارب کی رقم واجب الادا ہے، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے او جی ڈی سی، پی پی ایل کے 325 ارب  روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔ اسی طرح سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے جی ایچ پی ایل کے 125 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کو حکومت پاکستان نے 410 روپے سے زائد ادا کرنے ہیں، ڈیوڈنڈ پلگ ان بیک سکیم کے بعد گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم ہو کر 12 سو ارب تک رہ جائے گا۔