وزیراعلیٰ محسن نقوی ازبکستان کے دورے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے

08-09-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ازبکستان کے کامیاب دورے کے بعد لاہورواپس پہنچ گئے۔

وزیراعلی ٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ازبکستان کا دورہ انتہائی مفید اورسود مند رہا،گورنر بخارا، وزیر زراعت، وزیر ٹیکسٹائل اور ازبک حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، کپاس و گندم کی زیادہ پیداوار کے لئے سیڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ گورنر بخارا سے ملاقات کے دوران ملتان اور بخارا کو سسٹر سٹیز قرار دینے کی تجویز پر اتفاق ہوا۔ ازبک حکا م نے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری زراعت پر مبنی کمیٹی زراعت کے شعبہ میں تعاون کے حوالے سے تیزرفتاری سے اقدامات کرے گی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ازبکستان کی حکومت اور لوگوں نے بہت محبت دی جو فراموش نہیں کر سکتا -