چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
08-09-2023
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں سزا معطلی اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت آج ہو گی، ڈویژن بنچ 12 بجے سماعت کرے گا۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بنچ کا حصہ ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کی جائے اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت بھی آج ہوگی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پراعتراض دور کر کے پٹیشن کو نمبر لگانے کا حکم دیا تھا اور عدالت نے وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کا عندیہ بھی دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت منگل کو چیف جسٹس عامرفاروق نے کی۔درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں حراست غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ جو قانون قاعدہ ہو گا بتا دیجئے گا اس کے مطابق آرڈرکردوں گا، ایک چیز ذہن میں رکھیں جیلوں کے رولز میں جو سہولت ہے وہی آرڈر کریں گے، جو وکلاء ملنا چاہتے ہیں بتا دیں اس لحاظ سے آرڈرکر دیں گے۔