پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیرملکی کوچنگ سٹاف رواں ہفتے لاہور پہنچے گا

08-09-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ سٹاف رواں ہفتے لاہور پہنچے گا، غیرملکی کوچنگ سٹاف دورہ سری لنکا کے اختتام پر چھٹیوں پرچلا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹک جمعہ کو لاہور پہنچیں گے، فزیو کلف ڈیکن اور ٹرینر ڈریکس سائمن بھی رواں ہفتے کے آخر میں پہنچ رہے ہیں، بولنگ کوچ مورنے مورکل کے سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں ہوگا، سری لنکا روانگی سے قبل پاکستان میں موجود کھلاڑیوں کا مختصر ٹریننگ کیمپ لگایا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم 17 ستمبر کو سری لنکا پہنچے گی، تین ون ڈے میچز کی سیریز  22 سے 26 اگست تک کھیلی جائے گی۔