آج صدر مملکت کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دوں گا: وزیرا عظم

08-09-2023

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دوں گا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  حکومت سنبھالی تو ایسی صورتحال کا سامنا تھا جس کا اندازہ ہی نہیں تھا، اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوتا تو پاکستان خدانخواستہ ڈیفالٹ کر جاتا، اگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو ادویات کی تلاش میں لوگ مارے مارے پھر رہے ہوتے، اگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو حالات بہت خراب ہوتے، سری لنکا والی صورتحال ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 50 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت ہے، کسان کو بجلی پر سبسڈی دی تو آئی ایم ایف نے روک دیا، آئی ایم ایف نے چابیاں لگا دیں کوئی سبسڈی نہیں دے سکتے، شمسی توانائی کا راستہ ہمارے پاس ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم اپنی مدت پوری کر رہے ہیں، آج صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دوں گا، اسمبلی کی تحلیل کے بعد پھر نگران حکومت آئے گی،  عوام جسے بھی مینڈیٹ دے کشکول توڑ کر پاکستان کو عظیم بنانا ہوگا، اگر اللہ نے نوازشریف کو موقع دیا تو نوازشریف کی لیڈرشپ میں زرعی انقلاب لائیں گے، قرض سے جان چھڑائیں گے۔