اے وی ایل ایس اہلکار مال مقدمہ کی موٹرسائیکلیں فروخت کرنے لگے
08-09-2023
(لاہور نیوز) اے وی ایل ایس (اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف) اہلکار مال مقدمہ کی موٹر سائیکلیں فروخت کرنے لگے، اہلکاروں نے 40 موٹر سائیکلیں کباڑئیے کو فروخت کر دیں ۔
ذرائع کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کے اہلکار طیب اور دیگر ماتحت افسران اور اہلکاروں نے 40 موٹر سائیکلیں نجی مارکیٹ میں 7 ہزار روپے فی موٹر سائیکل کے حساب سے بیچ ڈالیں، سی آئی اے نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلز برآمد کر لیں۔ سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے انسپکٹر عامر سلیم اور کار خاص طیب کو گرفتار کر کے انکوائری شروع کر دی ہے، ایس پی اے وی ایل ایس رانا زاہد کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کے بعد ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔