زیرتربیت پولیس افسران کا سیف سٹیز ہیدکوارٹر کا دورہ،مختلف شعبوں کا جائزہ

08-09-2023

(لاہور نیوز) چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت پولیس افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور ادارے کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ پروموشن کورس کے 40 رکنی وفد کو سیف سٹیز افسران نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی، وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، 15 ایمرجنسی ہیلپ سینٹر، کال ڈسپیچ کنٹرول سینٹر کا دورہ کروایا گیا،وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، میڈیا مانیٹرنگ اور ای چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جدید انفراسٹرکچر سے آگاہی کیلئے سیف سٹیز کا دورہ سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو ہے، سیف سٹیز الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سینٹر 20 ہزار سے زائد کیسز میں ڈیجیٹل شواہد فراہم کر چکا ہے۔ وفد میں شامل پولیس افسران کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمرے پولیس آپریشنز اور انویسٹی گیشن میں بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی راہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہم ہے،جرائم کی سرکوبی کیلئے سیف سٹیز منصوبے کا دائرہ کار پنجاب بھر تک پھیلانا ہوگا۔