پنجاب میں جائیداد کی خریدوفروخت پر نئے ٹیکس ریٹ کا نفاذ

08-09-2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں جائیداد کی خریدوفروخت پر نئے ٹیکس ریٹس لاگو کر دئیے گئے، پراپرٹی کی خریدوفروخت پرفائلرز اور نان فائلرز پرٹیکس ریٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

جائیداد کی خریدوفروخت پر انکم ٹیکس کی مد میں اضافے کا اطلاق کر دیا گیا ہے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے نئے ٹیکس ریٹس کے نفاذ کے لئے تمام ریونیو افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کے تحت پراپرٹی کی فروخت یا ٹرانسفر پر فائلر پر ٹیکس ریٹ 2 سے بڑھا کر 3 فیصد کر دیا گیا جبکہ نان فائلرز پر پراپرٹی فروخت کرنے پر ٹیکس ریٹ 4 سے بڑھا کر 6 فیصد  کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 K کے تحت فائلر خریدار پر ٹیکس ریٹ 2 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد جبکہ نان فائلر خریدار کو ٹیکس 7 فیصد کی بجائے ساڑھے 10 فیصد دینا پڑے گا۔ نئے ٹیکس ریٹس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کیا گیا ہے۔