جشن یوم آزادی منانے کا جذبہ، بازاروں میں قومی پرچموں کی بہار
08-08-2023
(لاہور نیوز) جشن یوم آزادی چند دنوں کی دوری پر رہ گیا۔ شہریوں کا جوش و ولولہ عروج پر پہنچ گیا۔ بازاروں میں قومی پرچموں کی بہار آ گئی۔
مارکیٹوں میں آرائشی اشیا کی دکانیں اور سٹالز پر رش لگ گیا۔ سبز اور سفید رنگ کی ٹوپیاں، ہار، انگوٹھیاں، ملبوسات، بینرز، بیجز ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ چھوٹے بڑے سبھی جشن آزادی کے دن کے لیے پرجوش ہیں۔ ننھے بچوں کا کہنا ہے کہ آزادی دھوم دھام سے منائیں گے۔ والدین بھی بچوں کی خواہش پوری کرنے میں مگن ہیں۔ شہری جہاں جوش و جذبے سے یوم آزادی منانے کی تیاریاں کر رہےہیں وہیں مہنگائی کا شکوہ بھی کر رہے ہیں۔