پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دو آپریشن تھیٹرز مکمل فعال
08-08-2023
(لاہور نیوز) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دو آپریشن تھیٹرز مکمل فعال ہو گئے۔ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کی سرجری شروع کر دی گئی۔
ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر تحسین کا کہنا ہے کہ7 آپریشن تھیٹرز رواں ہفتے ہی فعال کر دئیے جائیں گے۔ آپریشن تھیٹرز فعال ہوتے ہی تین شفٹوں میں سرجری کی لسٹوں کو نمٹا دیا جائے گا۔ ڈاکٹر تحسین نے مزید بتایا کہ بارش کے پانی سے متاثرہ آپریشن تھیٹرز کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کی جا رہی ہے ۔ انفیکشن آڈٹ رپورٹ آنے کے بعد تمام آپریشن تھیٹرز کو فعال کر دیا جائے گا ۔ پی آئی سی کے پانچ آپریشن تھیٹرز کو ماڈیولر تھیٹرز بنانے جا رہے ہیں۔