سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے
08-08-2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہو گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ سرمایہ کاروں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئی اور 956 پوائنٹس کی گراوٹ کا شکار ہوئی، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام 47 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔ اس سے قبل بازار حصص میں لین دین کے دوران ایک وقت پر 514 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 47 ہزار 871 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔