روہی نالہ میں ڈوب کر 3 لڑکے جاں بحق
08-08-2023
(لاہور نیوز) روہی نالہ میں تین بچے بھینسوں کونہلاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ بیدیاں روڈ کے قریب روہی نالے میں پیش آیا جہاں بچے بھینسوں کو نہلانے گئے تھے، مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے تینوں بچوں کی لاشیں نالے سے باہر نکال لیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 9 سالہ رؤف، 10 سالہ علی حیدر اور 12 سالہ ابوبکر کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق بچوں کی لاشیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔