یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف برائے نام، آٹا نایاب تو گھی کی بھی قلت ہے
08-08-2023
(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف برائے نام رہ گیا ۔ آٹا نایاب تو گھی کی بھی قلت ہے ۔ صارفین گرمی اور حبس میں لمبی لائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں۔
پاکستان منٹ یوٹیلیٹی سٹور پر آئی خواتین نے کہا کہ کسی کو آٹا ملتا ہے تو کوئی محروم رہ جاتا ہے۔ گھی ، چینی اور کوکنگ آئل تو دستیاب ہی نہیں۔ غریب دو وقت کی روٹی کے لیے بھی در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ صارفین نے مزید کہا کہ حکومت اوپن مارکیٹ میں سستا آٹا دے تو ہمیں یوٹیلیٹی سٹورز پر خوار ہونا نہ پڑے۔