پاکستانی باکسر آصف ہزارہ آسٹریلین سپر فلائی ویٹ ٹائٹل میں حصہ لیں گے

08-08-2023

(لاہور نیوز) معروف پاکستانی باکسر آصف ہزارہ آسٹریلین سپر فلائی ویٹ ٹائٹل میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔

باکسر آصف ہزارہ آسٹریلین سپر فلائی ویٹ ٹائٹل میں حصہ لیں گے جس کیلئے ان کی فائٹ آسٹریلوی باکسر برائن ایجینا کے ساتھ ہو گی۔ آصف ہزارہ سپر فلائی ویٹ 52 کے جی کیٹگری میں ان ایکشن ہوں گے، فائٹ 16 ستمبر کو میلبرن پویلین میں ہو گی۔