کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی بنگلہ دیش پہنچ گئی، پدما برج پر رونمائی

08-08-2023

(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی بنگلہ دیش کے پدما برج پر رونمائی کی گئی۔

ورلڈکپ ٹرافی 3 روزہ ٹور پر بنگلہ دیش پہنچ گئی، جہاں پر پہلے ہی روز اسے پدما برج پر لے جایا گیا، وہاں آفیشل فوٹو سیشن ہوا، آج ٹرافی صبح سے 12 بجے تک نیشنل سٹیڈیم میں نمائش کیلئے رکھی گئی۔ اس موقع پر ویمنز ٹیمز، موجودہ اور سابق کرکٹرز، کرکٹ آفیشلز، آرگنائزرز اور میڈیا ممبران موجود رہے، بدھ کو سٹی شاپنگ مال میں عام شائقین کیلئے اسے رکھا جائے گا۔