ڈیفنس میں سکیورٹی گارڈ پر تشدد کرنے والے دو مرکزی ملزمان گرفتار

08-08-2023

(ویب ڈیسک) ڈیفنس میں غلط پارکنگ سے منع کرنے پر تشدد کے دو واقعات پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔

ڈیفنس سی کی حدود میں سکیورٹی گارڈ پرتشدد کرنے والے دو مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار مسلح افراد اورسکیورٹی گارڈ میں تلخ کلامی ہوئی، مسلح افراد نے گاڑی سےاتر کر سکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا۔ ایس پی کینٹ ڈیفنس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے2 مرکزی ملزمان تنزیل اورعدنان کو گرفتارکرلیا، واقعہ میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، ڈیفنس بی واقعہ کا مقدمہ درج ہے،تفتیش شروع کردی، دوسرے واقعہ کے ملزمان بھی جلد گرفتار ہوں گے۔