نگران وزیراعظم کا تقرر: شہباز شریف اور راجہ ریاض کے درمیان ملاقات طے

08-08-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات طے پا گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی ذاتی مصروفیات کے باعث آج ملاقات نہیں ہو گی، راجہ ریاض کل بروز بدھ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کی جائے گی، شہباز شریف اور راجہ ریاض کی جانب سے تین تین نام دیئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نام پر اتفاق ہونے کے بعد مشترکہ طور پر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔