ایشیاکپ: میچز کب ہوں گے؟ ٹائمنگ کا اعلان ہوگیا

08-08-2023

(ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ کیلئے میچز کی ٹائمنگ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکن بورڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ کیلئے ابتدائی 4 میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے جبکہ بقیہ میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ ایونٹ کے دوران فائنل سمیت تمام میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 2 بجے شروع ہوگا۔ میزبان پاکستان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ نیپال کے خلاف کھیلے گا جو 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔ گروپ سٹیج مقابلے 30 اگست: ملتان میں پاکستان بمقابلہ نیپال دوپہر 2:30 بجے 31 اگست: کینڈی میں بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا دوپہر 2:30 بجے 02 ستمبر: کینڈی میں پاکستان بمقابلہ ہندوستان دوپہر 2:30 بجے 03 ستمبر: لاہور میں بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان دوپہر 2:30 بجے 04 ستمبر: کینڈی میں ہندوستان بمقابلہ نیپال دوپہر 2:30 بجے 05 ستمبر: لاہور میں افغانستان بمقابلہ سری لنکا دوپہر 2:30 بجے سپر فور مرحلہ 6 ستمبر – A1 بمقابلہ B2 لاہور میں دوپہر 2:30 بجے 9 ستمبر – B1 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے 10 ستمبر – A1 بمقابلہ A2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے 12 ستمبر – A2 بمقابلہ B1 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے 14 ستمبر – A1 بمقابلہ B1 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے 15 ستمبر – A2 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے ستمبر – فائنل کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے۔ 17 ستمبر