لاہور میں ڈرون سے ہیروئن کی اسمگلنگ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب

08-08-2023

(لاہور نیوز) لاہور میں ڈرون سے منشیات سمگلنگ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا، پولیس اہلکار بھی منشیات کی سمگلنگ میں ملوث نکلے۔

ذرائع اے این ایف کے مطابق سرحدی علاقے میں چھاپہ مار کر ہیروئن برآمد کرلی گئی، ہیروئن اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والا ڈرون بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ ملوث ملزمان کارروائی کے دوران فرار ہوگئے۔ اے این ایف نے ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ درج کرلیا، ڈی سی آفس کی نظارت برانچ میں تعینات پولیس اہلکار شرافت مقدمے میں نامزد ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی شناخت عبدالرزاق، جیدا، مصطفیٰ اور اعجاز ڈیال کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ہیروئن سرحد پار اسمگل کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ منشیات اسمگلروں کے گروہ کو سرحد پار سے سپورٹ حاصل ہے۔