امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں بڑی کمی

08-08-2023

(لاہور نیوز) امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 288 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔سٹاک مارکیٹ میں 514 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 871 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔