ہربنس پورہ: سرکاری سکول کے برآمدے کی خستہ ہال چھت گرگئی

08-08-2023

(ویب ڈیسک) ہربنس پورہ کے علاقے قلندرپورہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے برآمدے کی خستہ ہال چھت گرگئی۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلندرپورہ کی 2 منزلہ عمارت کے برآمدے کی خستہ ہال چھت کا کچھ حصہ اچانک گرگیا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے تصدیق کی کہ اس حادثے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا البتہ  برآمدے کی چھت کی مرمت کا کام جلد کرادیا جائے گا۔ خوش قسمتی سے یہ واقعہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران پیش آیا اور اسی وجہ سے  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔