ایمن اور منیب کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، منال خان نے نام سے پردہ ہٹا دیا

08-08-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصدیق ایمن کے بہن منال خان نے کردی ہے۔

منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جو گلابی بیک گراؤنڈ پر مبنی ایک پوسٹ  پر مشتمل ہے، مذکورہ سٹوری میں ایمن خان کے گھر دوسری بیٹی کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے منال خان نے لکھا ہے کہ " 7 اگست کی رات  3 بج کر 4 منٹ پر امل کی فیملی میں ایک نئے مہمان کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ننھی پری کا نام "مرال منیب" رکھا ہے، جس نے ہمارے دلوں کو خوشی اور پیار سے بھر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایمن خان کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبر چند انسٹاگرام پیجز نے شیئر کی تھی لیکن ایمن کے مداح ان کی فیملی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کے منتظر تھے۔