سربراہ پی سی بی ذکا اشرف کاپاک بھارت میچ کیلئے انوکھی خواہش کا اظہار

08-07-2023

(ویب ڈیسک)پی سی بی کے سربراہ ذکااشرف نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے ایشیز کی طرز پر پاکستان بھارت جناح گاندھی سیریز کھیلیں۔

اپنے ایک بیان میں ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارتی بورڈ جلد پی سی بی سے بہترین تعلقات کی شروعات کرے گا،کپتان بابراعظم، کوچ بریڈبرن اورفاسٹ باولنگ کوچ مورنی مورکل ایشیاکپ اورورلڈ کپ تک رہیں گے، ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر بھی ایشیا کپ اور ورلڈ کپ تک تبدیل نہیں ہونگے۔   انہوں نے کہا کہ تمام سابق چیئرمین کے لیے بورڈ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، امریکا اور سعودی عرب میں پی سی بی کرکٹ لیگز کیلئے بات چیت شروع کرچکا ہے، پی ایس ایل کے بعد پی سی بی اب اپنی ٹی 10 لیگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے پاکستان میں میچز کیلئے پی سی بی خاص تیاریاں کر رہا ہے، راشد لطیف کو بورڈ میں نہیں بلایا، وہ مصباح الحق کی دعوت پر آئے تھے۔