ایف بی آر کا ریئل سٹیٹ کوٹیکس ریلیف سے متعلق بڑا فیصلہ
08-07-2023
(ویب ڈیسک)ایف بی آر کی جانب سے ریئل سٹیٹ کو ٹیکس ریلیف دینے سے معذرت کر لی گئی ۔
چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے رئیل سٹیٹ سیکٹر کو فوری طور پر ٹیکسوں میں کسی قسم کا ریلیف دینے کیلیے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اس وقت ٹیکس میں کوئی نئی چھوٹ، رعایت یا ترجیحی ٹیکس کی سہولت ممکن نہیں، البتہ انہوں نے رئیل سٹیٹ بزنس سے منسلک ریئلٹرز کے تحفظات کو دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین کے نفاذ کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر خزانہ و ریونیو کی طرف سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اور ریونیو کے چار اگست کو ہونے والے 90 ویں اجلاس کے دوران ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز سے متعلق ٹیکسیشن کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی روشنی میں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا۔