قومی ایئرلائنز کی نجکاری کا معاملہ، سعد رفیق نے بڑابیان دیدیا

08-07-2023

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرریلوے اوروزیر ہوا بازی سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائنز (پی آئی اے )کی نجکاری کے بغیر کوئی حل نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق  کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا خسارہ 742 ارب تک پہنچ گیا  ہے، اس لئے نجکاری کے بغیر کوئی حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، پروڈکشن یونٹ کو پرائیویٹ سیکٹر میں لے کر نہیں جائیں گے تو یہ ادارہ دم توڑ جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں افسران کے ہمراہ اپنے 15ماہ کے دور میں ہوا بازی اور ریلوے میں کی گئی اصلاحات پر صحافیوں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے نام لئے بغیر سابقہ حکومت پر پی آئی اے کو80 ارب کا نقصان پہچانے کا مبینہ الزام لگایا۔