پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی رجحان رہا
08-07-2023
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 14.52 ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کمی کے ساتھ 48 ہزار 386 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر مارکیٹ میں 49 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوتے ہوئے بھی دیکھی گئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 7257 ارب روپے ہے۔