انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن میں مفت تعلیم کا اعلان صرف اعلان ہی رہا

08-07-2023

(لاہور نیوز) انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن میں مفت تعلیم کا اعلان صرف اعلان ہی رہا ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کو فنڈز نہ ملے۔

گزشتہ حکومت کی جانب سے بی اے، بی ایس سی تک مفت تعلیم کا اعلان کیا گیا ۔ حکومت ختم ہوتے ہی اعلان بھی فائلوں کی نظر ہو گیا ۔ پرویز الٰہی کی جانب سے کالجز میں انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کی مفت تعلیم کا اعلان کیا گیا تھا ۔ سابق وزیر تعلیم نے بھی رواں سال سے مفت تعلیم کے اعلان پر عمل درآمد کا کہا تھا تاہم نگران حکومت کی جانب سے اعلان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مفت تعلیم کے لیے چار سے پانچ ارب روپے مانگے تھے۔ طلبہ نے نگران حکومت سے اعلان پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔