عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

08-07-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کیساتھ 1940 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار ایک سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 72 روپے ہوگئی۔