پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں کرپشن، ملزم میاں جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

08-07-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر اینٹی کرپشن عدالت نے ملزم میاں جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی۔

سپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت خالد محمود بھٹی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم میاں جاوید کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مدعی مقدمہ نے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز پر فراڈ کا الزام لگایا ہے ۔ مدعی خرم شہزاد کی درخواست پر پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں خورد برد کی انکوائری شروع ہوئی۔ میاں جاوید پرائیویٹ لینڈ ڈویلپر ہے ۔ اصل قصور وار یونیورسٹی پروفیسرز جمیل انجم، ڈاکٹر فخر الحق اور ڈاکٹر محبوب حسین ہیں۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم میاں جاوید نے اساتذہ کو 7 سال گزرنے کے باوجود پلاٹ نہیں دئیے ۔ مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کروا چکے ہیں۔