محکمہ سکول ایجوکیشن کو اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 21 ہزار 687 درخواستیں موصول

08-07-2023

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن کو اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 21 ہزار 687 درخواستیں موصول ہو گئیں اور ہزاروں درخواستیں منظور بھی ہو گئیں۔

اساتذہ کے تبادلوں کے لیے اوپن میرٹ کے تحت 9 ہزار 225 درخواستیں جمع ہوئیں۔ ترقی پانے والے 3 ہزار 375 اساتذہ نے ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کروائیں۔ ڈسپوزل پر موجود 312 اساتذہ نے اپلائی کیا۔ معذور کوٹے سے 168 اور میڈیکل کی بنیاد پر 690 اساتذہ نے درخواست جمع کروائی۔ ویڈلاک 6 ہزار ، بیوہ 109، طلاق یافتہ 170 خواتین اساتذہ نے اپلائی کیا۔ مذکورہ اساتذہ کی تصدیق کے بعد 17 اگست کو تبادلوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔