نگران وزیراعظم کون ہو گا؟، نواز شریف نے نام فائنل کر لیا

08-07-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کر لی، نگران وزیراعظم کے حوالے سے ابھی صرف سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو معلوم ہے۔ آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئے نواز شریف وزیر اعظم کو 3 نام بھجوائیں گے، اس کے بعد شہباز شریف نگران وزیر اعظم کے حتمی فیصلے کیلئے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت کے بعد نواز شریف کے نامزد کردہ نگران وزیر اعظم کا اعلان کریں گے۔