ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

08-07-2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 4 مقدمات میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر دی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے مقدمات کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، (ن) لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے، ملزمہ کیخلاف گلبرگ، شادمان، ماڈل ٹاؤن اور سرور روڈ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔