پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر فریقین سے جواب طلب

08-07-2023

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ کر کے عوام پر ظلم کیا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی سے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا ہے۔