بجلی صارفین پر 144 ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

08-07-2023

(ویب ڈیسک) بجلی صارفین پر 144 ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں  نے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا، نیپرا اتھارٹی ڈسکوز کی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیسکو  نے 23 ارب 49 کروڑ، گیپکو  نے 16 ارب 13 کروڑ کا اضافہ مانگا ہے، حیسکو اور آئیسکو  نے 9 ،9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی۔ لیسکو  نے 31 ارب، میپکو  نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ہے، پیسکو  نے 9 ارب، کیسکو  نے 7 ارب، سیپکو  نے 5 اور ٹیسکو  نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔