دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے پھر پہلی گیند پر ہی وکٹ لے لی

08-07-2023

(ویب ڈیسک) انگلینڈ میں کھیلے جانے والے دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی گیند پر وکٹ لینے کی روایت برقرار رکھی ہے۔

میچ شروع ہوا تو شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی حریف بیٹر کو آؤٹ کر کے چلتا کیا۔ انہوں  نے اوول انونسبلس کے جیسن روئے کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا۔ پاکستانی فاسٹ بولر  نے 20 گیندوں پر 22 رنز دیئے اور مجموعی طور پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دو چوکے اور ایک چھکا بھی کھایا۔ دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے 27 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نی کر سکے۔ ویلش فائر  نے پہلے کھیلتے ہوئے  6 وکٹوں پر 138 رنز بنائے تھے جبکہ جواب میں  انونسبلس کی ٹیم بھی 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی۔ ولیش فائر اور اوول انونسبلس کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ٹائی ہوگیا۔