غازی چوک:گٹر کی صفائی کے دوران 2 مزدور جاں بحق

08-07-2023

(لاہور نیوز) فیروز پور روڈ غازی چوک کے قریب گٹر کی صفائی کے دوران 2 مزدور جان کی بازی ہار گئے ۔

پولیس کے مطابق دونوں  مزدور صفائی کیلئے گٹر میں اترے، زہریلی گیس بھرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں سگے بھائی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں  اور مزدوروں کی لاشیں مین ہول سے نکال کر جنرل ہسپتال منتقل کردیں ۔