پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار سے متجاوز، نوٹیفکیشن جاری

08-07-2023

(لاہور نیوز) نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار431 تک پہنچ گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار 922 ہے، سندھ کی کل آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 147 افراد پر مشتمل ہے، خیبرپختونخوا کی کل آبادی 4 کروڑ 85 لاکھ 6 ہزار 95 ہے جبکہ بلوچستان کی کل آبادی 1 کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار 402 ہے اور اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 63 ہزار 863 نفوس پر مشتمل ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی شہری آبادی 9 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار 724 افراد پر مشتمل ہے جبکہ دیہی آبادی 14 کروڑ 77 لاکھ 48 ہزار 707 ہے، لاہور ڈویژن کی کل آبادی 2 کروڑ 27 لاکھ 72 ہزار 710 ہے، کراچی ڈویژن کی کل آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار 881 ہے۔ اسی طرح پشاور ڈویژن میں کل آبادی 1 کروڑ 35 ہزار 171 ہے اور کوئٹہ ڈویژن کی کل آبادی 42 لاکھ 59 ہزار 163 افراد پر مشتمل ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں آبادی کے اضافے کی شرح 2.53 فیصد، سندھ میں 2.57 ، بلوچستان میں 3.20 ، خیبر پختونخوا میں2.38فیصد اور اسلام آباد میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.80 فیصد ہے۔