ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کیلئے کھانے کے بہترین لمحے کونسے ہیں؟جانئے

08-06-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کیلئے کھانے کے بہترین اوقات کار سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین کا اپنے مطالعے میں کہنا تھا کہ صبح 7 بجے ناشتہ اور پھر رات کے 9 بجے ہلکا پھلکا کھانا، اس  کھانے کے درمیان 14 گھنٹے کا وقفہ اگر معمول بنا لیا جائے تو ٹائپ 2 ذیابیطس مریضوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ 2  وقت کے کھانے کے درمیان 14 گھنٹے کے وقفے سے جسم روزے کی حالت میں پہنچ جاتا ہے جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کی مجموعی سطح کم ہوجاتی ہے۔ علاوہ ازیں اس تحقیق کے نتائج ماضی کی  تحقیق کے ساتھ بھی مطابقت رکھتے ہیں جس میں ثابت کیا گیا تھا کہ 2 خوراکوں کے درمیان کم مدت کا وقفہ بھی جیسے 8 گھنٹے، موٹاپے کے شکار لوگوں میں چربی جلانے اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے کا باعث ہے۔ تاہم اس بات کا خیال رہے کہ ایسے افراد کو اپنی خوراک میں اہم تبدیلیاں کرنے سے پہلے طبی پیشہ ور افراد اور  رجسٹرڈ ماہرِ غذا سے مشورہ کرنا چاہیے۔ وہ آپ کی انفرادی ضروریات اور صحت کی موجودہ حالت کی بنیاد پر ہدایت فراہم کریں گے۔