وزیر اعظم شہباز شریف نے ہزارہ ایکسپریس حادثے کی رپورٹ طلب کر لی

08-06-2023

(لاہورنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر دلی طور پر رنجیدہ ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے مسافروں کی مغفرت کریں اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات کر دی ہیں اور ریلوے حکام سے اس واقعے پر رپورٹ طلب کی ہے، پاکستان ریلوے، ریسکیو اور پاک فوج کے اہلکاروں کی لوگوں کی برقت مدد کیلئے کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔