شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرے کا عندیہ دیدیا

08-06-2023

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے،اعلیٰ عدلیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

اپنے جاری کردی بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کےاجلاس میں ارکان نےچیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا،سب حیران تھے کہ گرفتاری کا آرڈر اسلام آباد پولیس کے پاس تھا جبکہ گرفتار پنجاب پولیس نے  کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرڈر چیئرمین تحریک انصاف  کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تھا لیکن ان کو اٹک جیل لے جایا جاتا ہے،جہاں بی کلاس کی سہولت بھی موجود نہیں ہے، ہمارے علم میں آیا ہے کہ ملک کے سابق وزیراعظم کو 9 بائی 11 کے سیل میں رکھا گیا ہے۔شاہ محمود  قریشی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو ان تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا ہے،وکلا نے کل بھی کوشش کی اور اس وقت بھی وکلا کی ٹیم اٹک جیل میں موجود ہے۔