شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے مداحوں کیلئے بڑی خبر، دونوں کھلاڑی پھر سے میدان میں نظرآئینگے

08-06-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب اختر پہلی بار روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں اِن ایکشن دیکھائی دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے ابتدائی2  ایڈیشنز بھارت میں کھیلے گئے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے ملک میں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستانی پلئیرز کی ٹورنامنٹ میں شرکت یقینی ہے۔ ٹورنامنٹ پہلی بار مارچ 2020 میں منعقد ہوا تھا جبکہ کورونا وائرس اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث پاکستانی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے علاوہ کئی ممالک کے سابق کرکٹر بھی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔