آؤٹ سورس کا مطلب کسی چیز کو بیچنا یا گروی رکھنا ہرگز نہیں: خواجہ سعد رفیق
08-06-2023
(لاہور نیوز) وزیر ریلوے و ہوابازی اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کسی چیز کو آؤٹ سورس کرنے کا مطلب بیچنا یا گروی رکھنا نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے جارہے ہیں، یہ ہماری گارنٹی ہے کہ کوئی ملازم بیروزگار نہیں ہوگا، اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائے گا، اگلے مرحلے میں لاہور اور کراچی کی باری آئے گے۔ وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے یہی کیا ہم پیچھے رہ گئے، ہمارے ایئرپورٹس جدید ہونے چاہئیں، ایک صاحب کے بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو سالانہ 70 ارب روپے کا نقصان ہوتا رہا، یوکے سے جلد پروازوں کا آغاز ہوجائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے میں کام بہت ہونے والا ہے، گوادر میں 400 ایکڑ زمین ایکوائر کی گئی، ریلوے کے پروڈکشن یونٹ میں پرائیویٹ سرمایہ کاری لانی ہے۔