اٹک جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کیساتھ ملاقات کرانے سے انکار کر دیا: وکیل چیئرمین پی ٹی آئی

08-06-2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ اٹک جیل کی انتظامیہ نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔

نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے اٹارنی اور دیگر دستاویزات پر دستخط کرانے ہیں لیکن جیل کی انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی بتایا کہ جیل انتظامیہ نےکہا پاور آف اٹارنی کے لیے پیر کو رابطہ کریں، اگر پیر کو بھی ملاقات نہ کرنے دی گئی تو ایک دن مزید ضائع ہو جائےگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے سابق وزیراعظم کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا تھا جہاں سے انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا۔