وزیراعظم شہباز شریف آج قصور کے نواح کھڈیاں خاص میں جلسہ کرینگے

08-06-2023

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج قصور کے نواح کھڈیاں خاص میں جلسہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے قصور کیلئے روانہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلوے سٹیشن گراؤنڈ میں قصور تا بہاولنگر موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کی تیاریاں عروج پر ہیں، کئی ایکڑ پر مشتمل پنڈال تیار کیا جا رہا ہے، جلسہ گاہ میں 150 فٹ لمبا اور 30 فٹ اونچا سٹیج بھی بنایا جا رہا ہے۔ مشیر دفاع ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ اپنے حلقہ میں آج پاور شو کریں گے، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو 1 لاکھ سے زائد افراد جمع کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، پنڈال میں 1 لاکھ سے زائد افراد جمع ہو کر قائدین کا استقبال کریں گے۔