افغانستان کیخلاف سیریز، ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 10 اگست تک متوقع

08-05-2023

(لاہور نیوز) افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 10 اگست تک کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے سکواڈ کے اعلان کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے، اگلے ہفتے میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی منظوری کے بعد چیف سلیکٹر اور دوسرے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔ افغانستان اور ایشیاکپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کو ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد فائنل کیا جائے گا جبکہ ولڈ کپ کیلئے ٹیم کے سکواڈ کا اعلان بعد میں ہوگا۔