سابق آسٹریلوی کرکٹر میک گرا کی ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان بھی شامل

08-05-2023

(لاہور نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستانی ٹیم بھی سیمی فائنل کھیلے گی، سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر گلین میک گرا نے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا۔

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر گلین میک گرا نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کیلئے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے متعلق بتا دیا، میگرا کے مطابق دفاعی چیمپئن انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل فور مرحلے میں شامل ہو سکتی ہیں۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر میک گرا کا پاکستان کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم عمدہ کرکٹ کھیل رہی ہے، امید ہے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔