بلاول بھٹو نے تاجروں کے حق میں آواز بلند کردی

08-05-2023

(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں تاجر برادری کو سہولتوں سے آراستہ کئے بغیر ترقی کی راہ پر چلنا ناممکن ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کلیدی کردارہوتا ہے اور تاجر برادری کو سہولت دیے بغیرترقی نا ممکن ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ متعدد ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کیے گئے ہیں، تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، جغرافیائی لحاظ سے پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیاجاسکتا، صدر زرداری کے دور میں معاشی فیصلے کاروباری برادری کے بغیرنہیں ہوتے تھے۔