چیئر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری،شوبز فنکار بھی میدان میں آگئے

08-05-2023

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے ردعمل بھی سوشل میڈیا پر آنا شروع ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ مشی خان نے چیئر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔مشی خان نے 5 اگست کو یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے عمران خان ہمارے دلوں کا رہنما ہے جس پر حملہ کرنا ناممکن ہے، عمران خان ! آپ بہادری اور کردار کا مظہر ہیں، آپ ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔ اداکار اور میزبان شہریار منور نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ آج مایوسی کا دن ہے۔اسی طرح شوبز کے اُبھرتے ہوئے اداکار اُسامہ خان نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اتنا نہ جھکیں۔اُسامہ خان نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا کہ ’نہ فاطمہ جناح بچ سکی تھیں نہ بھٹو نہ بےنظیر نہ نواز شریف اور نہ ہی اب عمران خان، وہ جو کسی کے نہ ہیں نہ تھے وہ آپ کے بھی نہیں ہیں۔