فلم'جب تک ہے جان'کترینہ سے پہلے کس اداکارہ کو آفر ہوئی تھی؟میرا کا بیان جاری

08-05-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ بھارتی فلم 'جب تک ہے جان' میں شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے کی آفر بالی ووڈاداکارہ کترینہ سے پہلے مجھے ہوئی تھی۔

تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو میں میزبان نے اداکارہ میرا  سے سوال کیا کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے وہ کیا کریں گی؟جس کے جواب میں میرا نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر کرنا بہت آسان ہے، مگر ملک چھوڑنا اس کا حل نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی حل ہوتا ہے تو وہ پہلے ہی ملک چھوڑ دیتیں کیونکہ ان کے پاس امریکہ کی شہریت بھی ہے ،تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ ملک چھوڑ کر جانے والے لوگوں کو ناکام سمجھتی ہیں۔ بالی ووڈ میں فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میرا نے انکشاف کیا کہ شاہ رُخ خان کی فلم ’جب تک ہے جان‘ کترینہ سے پہلے انہیں آفر ہوئی تھی تاہم انہیں لندن کا ویزا نہیں ملا اس لئے وہ فلم نہ کر سکیں۔میرا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں مقبول بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کیلئے بھی آفرز آچکی ہیں ،تاہم انہوں نے منع کر دیا کیونکہ وہ خوفزدہ تھیں۔